بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

گاڑی میں فرض نماز پڑھنا


سوال

اگر گاڑی میں سفر کررہے ہوں اور نماز کا وقت ہوجائے اور نماز پڑھنے کی کوئی جگہ میسر نہ ہو تو کیا گاڑی کی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھ کر اس طرح نماز پڑھنا کہ سجدہ اسٹیرنگ ویل پر ہو، جائز ہے؟

جواب

فرض نماز کی اس طرح سے ادائیگی درست نہیں۔ گاڑی کو کسی جگہ روک کر رکوع سجدہ کا اہتمام کرتے ہوئے نماز پڑھنے سے نماز کا ذمہ ادا ہوگا۔ اللہ رب العزت نے مسلمانوں کے لیے پوری زمین کو مثل مسجد نماز پڑھنے کی جگہ بنادیا ہے، کسی بھی پاک جگہ پر نماز پڑھی جاسکتی ہے۔


فتوی نمبر : 143101200626

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں