بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

فلاں لڑکی کے علاوہ جس عورت سے میرا نکاح ہو، اسے تین طلاق کہنے سے طلاق کا حکم


سوال

میرا دوست بہت پریشان ہے،  اس نے کہا:  میری زبان سے یہ نکلا ہے:  "اس لڑکی کے سوا جتنی عورتوں سے میرا نکاح ہو، اس پر تین تین طلاقیں ہوں"،  ایسی صورت  حال  میں اپنے دوست کا نکاح کیسے کروائیں؟

جواب

بصورتِ مسئولہ مذکورہ لڑکی سے ہی آپ کے دوست کے  نکاح کی کوشش کی جائے، اس کےعلاوہ جس عورت سے بھی آپ کے دوست کانکاح ہوگا اس پرتین طلاق واقع ہوجائیں گی۔  تین طلاق واقع ہوکرعدت گزرنےکے بعداس عورت کانکاح کسی اور مرد سے ہوجائے اورحقوقِ زوجیت ادا کرنے کے بعد وہ مرد وفات پاجائے یا از خود اس عورت کوچھوڑدے اوراس کی عدت گزرجائے توآپ کے دوست کے لیے اس عورت سے نکاح جائزہوگا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143504200024

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں