بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

عدت کے دوران حج پاسپورٹ بنوانے کے لیے جانے کاحکم


سوال

میری بہن اس وقت عدت میں ہیں، وہ اس سال حج پرجاناچاہتی ہیں، لیکن ان کاپاسپورٹ تیار نہیں ہے۔ حج پرجانے کے خواہش مند ایسے افراد جن کے پاسپورٹ مارچ 2015 تک کارآمد ہیں ان کے پاسپورٹ ویری فائی ہونے کے بعد ان کاداخلہ انصارالحجاج ﴿عالمگیرمسجد﴾ میں شروع ہوچکاہے، حکومت کی پالیسی پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیادپرہے۔ میری بہن اپناپاسپورٹ بنوانے پاسپورٹ آفس جاناچاہتی ہیں جہاں ان کا فوٹواورنشانِ انگوٹھابھی لیاجائے گااورآفیسرکاسامنابھی ہوگا۔ دریں صورت شرعی حکم سے آگاہ فرمائیں۔

جواب

اگرآپ کی ہمشیرہ پر حج فرض ہے توجس قدرمختصروقت میں ہوسکے پاسپورٹ بنوانے کے لیے جاسکتی ہیں۔ بصورتِ دیگرگھرسے باہرجانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143503200008

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں