بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

نماز کے دوران پینٹ کو فولڈ کرنے کا حکم


سوال

میں آفس میں کام کرتاہوں اور پینٹ پہننی پڑتی ہے۔ کیا نماز پڑھتے وقت میں پینٹ کو فولڈکرکے موڑسکتا ہوں؟میرے کچھ دوست کہتے ہیں کہ ایسا کرنا مکروہِ تحریمی ہے جس کی وجہ سے نماز نہیں ہوتی۔برائے مہربانی مسئلے کا جواب دے کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں۔

جواب

نماز میں اور نما زکے باہر ہر حالت میں مسلمان کو ٹخنے چھپانے سے گریز کرنا چاہئے ،صحیح احادیث میں اس کی سخت ممانعت آئی ہے۔ نماز کی حالت میں ٹخنے چھپانے کی قباحت اور بڑھ جاتی ہے ، اس لیے اگر پینٹ لمبی ہوتو کم از کم نماز سے پہلے اسے فولڈٖ کرکے ٹخنے ظاہر کردینے چاہئیں البتہ نماز پڑھتے ہوئے دورانِ نماز کپڑوں کو گرد آلود ہونے سے بچانا ،آستین چڑھانا مکروہ ہے ۔ حدیث شریف میں بھی دورانِ نمازا یسا کرنے کی ممانعت ہے ،بخاری شریف کے مستند شارحین نے بھی حدیث کا یہی مفہوم بیان کیا ہے،جولوگ منع کرتے ہیں وہ حدیث کا غلط مفہوم بیان کرتے ہیں ۔ پینٹ کو نمازسے پہلے فولڈ کیا جاتا ہے جبکہ حدیث شریف میں نماز کے دوران ایسا کرنے سے منع کیا گیا ہے،نماز سے پہلے ایسا کرنے کی ممانعت نہیں بلکہ تاکید ہے۔


فتوی نمبر : 143101200035

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں