بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

دورانِ حمل بیوی کے ساتھ صحبت کا حکم


سوال

کیا میں اپنی بیوی کےساتھ صحبت کرسکتاہوں جب کہ وہ حمل سے ہو؟ کیاطبی اوراسلامی لحاظ سےیہ صحیح ہے؟اگرمنع نہیں ہےتوکیا حمل کے سارےمہینوں میں منع نہیں ہےیاکچھ مہینوں میں منع ہے؟

جواب

حمل کی کل مدت میں کسی بھی وقت اپنی بیوی سے صحبت کرنےمیں شرعاً کوئی ممانعت نہیں۔  البتہ  اگر طبی لحاظ  سے  نقصان دہ ہو تو احتیاط کرنا چاہیے،  تاہم اس حوالے سے کسی ماہر مسلمان دین دار ڈاکٹر سے مشورہ کر لیا جائے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143101200164

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں