بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

دینی خدمات کے لیے فیس بک کا استعمال


سوال

آپ کی ویب سائٹ پر فیس بک کے استعمال کو منع کیا گیا ہے، میں نے فیس بک پر ختم نبوت کے نام سے ایک پیج بنایا ہے جس میں لوگوں کو قادیانیوں  کے بارے میں آگاہ کرنے کے لیے معلومات فراہم کرتا ہوں ، کیا اس صورت میں بھی میں فیس بک کا استعمال چھوڑ دوں؟ اسی طرح میں نے ایک آئی ڈی ختمِ  نبوت کے نام سے بھی بنائی ہے اس پر بھی یہی کام کرتا ہوں ، کیا میں فیس بک کا استعمال کروں یا نہیں؟

جواب

آپ کا جذبہ تو اچھا ہے، لیکن فیس بک کے استعمال کی صورت میں عموماً غیرارادی طور پر بھی غیر شرعی امور کا ارتکاب ہوجاتا ہے، مثلاً تصاویر وغیرہ کا سامنا، اور اس مقصد کا حصول فیس بک کے بغیر بھی ممکن ہے اس لیے فیس بک کا استعمال سدِّ ذریعہ کے طور پر  درست نہیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143410200041

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں