بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

داڑھی کی شرعی حد


سوال

مجھے آپ سے یہ پوچھنا تھا کہ داڑھی کی حد کہاں تک ہے گالوں پر،گلے پرنیز ہمیں اس بات سے بھی آگاہ فرمائیں کہ داڑھی کو خوبصورت کیسے بنایا جایا جائے اور بعض لوگوں کی داڑھی مڑنے لگتی ہے باوجہ موٹر سائیکل پر سفر کرنے سے اس کا کوئی بھی حل بتا کر ہمیں شکریہ کا موقع دیں ۔

جواب

صورت مسئولہ میں کانوں کے پاس جہاں سے جبڑے کی ہڈی شروع ہوتی ہے یہاں سے داڑھی کی ابتداء ہےاور یہ پورا جبڑا داڑھی کی حد ہےاور بالوں کی لمبائی کے لحاظ سے داڑھی کی مقدار ایک مشت ہے اس سے زائد بال ہوں تو ایک مشت کی حد تک اس کو کاٹ سکتے ہیں یہی اس کو خوبصورت بنانے کا طریقہ ہے۔ اس کے علاوہ صفائی، ستھرائی، کنگھی وغیرہ اس کو خوبصورت بنانے کے لیے بہتر ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143101200366

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں