بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 شوال 1445ھ 16 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے لئے رشوت دینے کا حکم


سوال

آج کل ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے لئے رشوت دینی پڑتی ہے، اس کے بغیرصحیح طریقے سے کام نہیں ہوتا، آفس کا عملہ مختلف انداز سے تنگ کرتا ہے، میڈیکل ٹیسٹ اور ڈرائیونگ ٹیسٹ میں فیل کر دیتے ہیں، دس بیس چکروں میں بھی کام نہیں ھوتا اور لائسنس نہ ہو تو ٹریفک پولیس کو بھی رشوت دینی پڑتی ہے، اس پریشانی سے کیسے نجات حاصل کریں؟

جواب

صورت مسئولہ میں حتی الامکان جائز طریقے سے لائسنس حاصل کرنے کی کوشش کریں، اگر ڈرائیونگ کے لئے قانونی طور پر مطلوب شرائط پر پورا اترنے کے باوجود بھی سرکاری آفس کا عملہ لائسنس جاری نہ کرے اور لائنسس حاصل کرنا شوقیہ ڈرائیونگ وغیرہ کی خاطر نہ ہو بلکہ کسی معقول ضرورت کے لیے ہوتوعملے کو کچھ دینے کی گنجائش ہے، اس صورت میں گناہ عملے پرھوگا،لیکن ڈرائیونگ کے لیے مطلوب اہلیت اور قابلیت نہ ہو تو عملے کو کچھ دینا رشوت شمار ہوگا۔۔ واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143507200039

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں