بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

CSD سے قسطوں پر خریداری کرنے کا حکم


سوال

CSD آرمی کا ایک ادارہ ہے، جہاں سے قسطوں پر مختلف چیزیں، (مثلاً: بائک، فریج) خریدی جاتی ہیں، اس ادارہ سے قسطوں پر چیزیں لینا کیسا ہے؟

 

جواب

صورتِ مسئولہ میں CSD سے اگر کسی چیز کی خریداری کے وقت قسطوں پر خریدنا طے کرکے کل قیمت متعین کرلی جائے، اور مقررہ وقت پر قسط ادا نہ کرسکنے کی صورت میں جرمانہ نہ لگایا جاتاہو تو خریداری جائز ہوگی۔ اور اگر مقررہ وقت پر قسط ادا نہ کرسکنے کی صورت میں جرمانہ لگایا جاتا ہو تو اس طرح  کی شرط لگانا چوں کہ شرعاً جائز نہیں؛ اس لیے اجتناب لازم ہو گا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004200888

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں