بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کمپیوٹر اوراس سے متعلق اشیاء کی خریدوفروخت کاحکم


سوال

میں کمپیوٹرہارڈویراورسافٹ ویر کی دکان ڈالنا چاہتاہوں۔ آپ سےدریافت کرناہےکہ کیاکمپیوٹرکی فروخت جائزہےیاناجائز؟اسی طرح اس کے ہارڈوئیرمثلاً کی بورڈ،ماؤس وغیرہ کی فروخت جائزہےیانہیں ؟اورکمپیوٹرسافٹ وئیرکی سی ڈیزمثلاً ونڈوز، ان پیج، ورڈپیڈوغیرہ جوسافٹ وئیرکمپیوٹرمیں استعمال ہوتے ہیں کی سی ڈیز کی فروخت جائزہےیانہیں؟

جواب

کمپیوٹرایک آلہ ہےجس کامفیداورجائزاستعمال بھی ہےاورمضروناجائزبھی جو لوگ مضراورناجائز کاموں کے لیے استعمال کریں گےوہ اپنے فعل کے خود ذمہ دارہوں گے۔ دکاندار کےلیےکمپیوٹراوراس سے متعلق بیان کردہ اشیاء کی خریدوفروخت جائز ہے۔


فتوی نمبر : 143101200456

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں