بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 شوال 1445ھ 16 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کمپنی کی طرف سے موبائل کے استعمال کے حق سے استفادے کا حکم


سوال

میری کمپنی اپنے اکثر ملازمین کو موبائل فون محدود مقدار میں بیلنس کی سہولت کے ساتھ دیتی ہے، مقررہ مقدار سے زیادہ بیلنس استعمال کرنے کی صورت میں زائد رقم ملازم کی تنخواہ سے کاٹی جاتی ہے۔ میرا سوال یہ ہے کہ کمپنی کی طرف سے مجھے یہ سہولت حاصل نہیں ہے، کیا میں کسی ایسے ملازم کے موبائل سے اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتاہوں جس کویہ سہولت حاصل ہو؟

جواب

بصورت مسئولہ اگرکمپنی کی طرف سے دیگرملازمین کو ان ملازمین کے بیلنس یاموبائل سے استفادے کی اجازت ہوتو دیگرملازمین کے لیے بھی اس سے استفادہ جائز ہوگا۔اور اگر جس ملازم کو یہ سہولت حاصل ہے اگر اسے اجازت نہ ہوکہ وہ دوسروں کو بیلنس استعمال کے لیے دیں تو پھر آپ کے لیے استعمال جائز نہ ہوگا۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143506200031

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں