بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

بیماری کی حالت میں روزوں کی قضاء کرنے کاحکم


سوال

میرا سوال یہ ہے کہ ایک بندہ روزہ نہیں رکھتابیماری کی وجہ سے اور ایک روزے کو توڑ دیتا ہے تو ان دونوں کو کیا کرنا ہوگا ،پیسے دینے ہوں گے تو کتنے دینے ہوں گے ایک روزے کا کفارہ کتنا دینا ہوگا۔

جواب

صورت مسئولہ میں اگر کوئی شخص بیماری کی بناء پر روزہ نہیں رکھتا تو اس نے جتنے روزے نہیں رکھے صرف اس کی قضاء ہے اور اسی طرح اگر روزہ رکھ کر بیماری کی بناء پر توڑ دیا تو ایسے شخص پر بھی صرف قضاء ہے کفارہ نہیں ۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143101200342

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں