بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

بیت الخلا میں وضو کرنا


سوال

السلام علیکم میرے آفس میں جو بیت الخلا ہے اس میں ایک بیسن لگا ہے جو فلش سے اونچا ہے، وہ بیسن ہاتھ منہ وغیرہ دھونے کے لیے ہے اور وہاں کی صفائی ستھرائی روز ہوتی ہے اور صاف جگہ ہے۔ کیا وہاں وضو کرسکتے ہیں؟ مکروہ یا ناپسندیدہ بات تو نہیں ہے؟ دوسرا سوال یہ ہے کہ کیا بیت الخلا میں جانے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟ جزاک اللہ

جواب

1- کرسکتے ہیں، البتہ دعائیں وغیرہ دل میں پڑھیں۔ 2- بیت الخلا میں صرف جانے سے وضو نہیں ٹوٹتا۔ وضو جسم سے نجاست پیشاب، پاخانہ، خون، قئ یا پیپ وغیرہ نکلنے سے ٹوٹتا ہے۔


فتوی نمبر : 143407200020

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں