بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

بینک میں رقم رکھنے کی بہتر صورت


سوال

پیشگی معذرت کہ بینکاری کےمتعلق کچھ سوالات صفحہ پردرج ہیں پھربھی میں نےسوال پوچھنے کی جسارت کی ، اصل میں اطمینان نصیب نہیں ہوا، میرا سوال یہ ہےکہ پاکستان میں کس بینک میں اورکس قسم کا اکاؤنٹ کھولوں تاکہ میں سودکی نحوست اورگناہ سے بچ سکوں؟

جواب

اگراکاؤنٹ کھلوانے کی واقعی ضرورت ہوتوکسی بھی بینک میں کرنٹ اکاؤنٹ کھلوانے کی گنجائش ہےگوکہ اس اکاؤنٹ میں جمع شدہ رقم بھی بینک اپنےسودی معاملات میں استعمال کرتاہےلیکن اکاؤنٹ ہولڈر کو سود میں شامل نہیں کیا جاتا اس لیے ضرورت کے وقت کرنٹ اکاؤنٹ بنسبت کسی اورکے بہتررہتاہے دوسری صورت یہ ہےکہ بینک کا لاکرخریدکر اپنی رقم وغیرہ محفوظ کرلی جائے ، یہ صورت سب سے بہتر ہے کہ اس صورت میں بینک آپ کی رقم استعمال نہیں کرے گا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143101200420

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں