بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بیت الخلا میں داخل ہوتے وقت پہلے کونسا پاؤں اندر رکھنا چاہئیے؟


سوال

استنجاء کے لئے جاتے ہوئے پہلے کونسا پاؤں بیت الخلا کے اندر رکھنا چاہئیے؟ اس پر کوئی حدیث چاہئیے؟

جواب

بیت الخلا میں داخل ہوتے وقت پہلے بایاں پاؤں اندر رکھنے سے متعلق کوئی مستقل روایت تلاش کے باوجود نہیں ملی، البتہ اعمال میں دائیں اور بائیں جانب اختیار کرنے کے متعلق مختلف روایات کی روشنی میں فقہاء نے جو ضابطے طے کئے ہیں، ان کے مطابق ایسے کام جو قابلِ تکریم نہ ہوں یا ان میں نجاست میں تلوث ہو یا ازالہ وترک کا مفہوم پایا جاتا ہو، ان میں بائیں طرف کو ہی ترجیح حاصل ہوگی، بیت الخلاء میں قضائے حاجت کے لئے جانا بھی انہی امور میں سے ہے، اس لئے اس میں بائیں جانب ہی راجح ہے۔ واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143601200010

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں