بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عورت کا پینٹ شرٹ پہننا


سوال

عورت اور مرد کا شرعی لباس کیا ہے؟ کیا عورت اپنے گھر میں جب اکیلی ہو تو پینٹ شرٹ پہن سکتی ہے؟

جواب

سوال کے پہلے حصہ کا جواب سائلہ کو اس سے قبل دیا جا چکا ہے ( ملاحظہ ہو فتوی نمبر 6548) سوال کی دوسری شق کا جواب یہ ہے کہ عورت کے لیئے اپنے گھر میں تنہائی کی صورت میں یا شوہر کے سامنے تو پینٹ شرٹ پہننے کی گنجائش ہے لیکن دیگر محارم اور بچوں کے سامنے ایسا لباس پہننا جائز نہیں جس سے جسم کی ساخت نمایاں ہوتی ہو۔مزید یہ کہ اس پہلو سے کہ یہ ہمارا لباس نہیں اور اسے پہن کر بچوں کو اور دیکھنے والوں کو ترغیب ہوگی ،اس سے اجتناب ہی اچھا ہے۔ واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143605200028

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں