بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 شوال 1445ھ 16 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اولاد کے لیئے وظیفہ


سوال

میری شادی کو ایک سال ہوگیا ہے لیکن کوئی اولاد نہیں ہے، مجھے بتائیے کہ اولاد کے لیئے کیا کرنا پڑیگا۔

جواب

اولاد اللہ کی نعمت ہے اور ہر شادی شدہ جوڑے کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کے آنگن میں بھی بچون کی رونق ہو لیکن اس نعمت کی تقسیم اللہ رب العزت کی مشیت پر ہوتی ہے، کسی کو بیٹیاں کسی کو بیٹے، کسی کو دونوں اور کسی کو کچھ بھی نہ دے کر اللہ پاک آزماتا ہے ، جن کو یہ نعمت میسر آجائے ان کو شکر اور جن کو نہ آئے ان کو صبر کرتے ہوئے اللہ کی مرضی پر راضی رہنا چاہیئے، سائل کی شادی کو تو ابھی ایک ہی برس ہوا ہے، مایوس نہ ہو، سائل اور اسکی اھلیہ دعا بھی کرتا رہے اور سورۃ الانبیاء کی آیت نمبر 89 ( رب لاتذرنی فردا وانت خیر الوارثین ) کا کثرت سے ورد رکھے اللہ پاک اپنے کرم کا معاملہ فرمائیگا ۔واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143602200005

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں