بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عقیدہ حیات النبی صلی اللہ علیہ وسلم


سوال

کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی دنیا والی قبر مبارک میں جسم کے ساتھ زندہ ہیں ، برزخ میں زندہ مماتی بھی مانتے ہیں اس لیے مجھے کنفیوزن ہے ، برائے کرم سیدھی سادی اردو میں جواب دیں تاکہ میری اصلاح ہوجائے ، کہ دیوبندی علما کا کیا عقیدہ ہے ، برزخ کا لفظ استعمال نہ کریں ، میں کنفیوز ہوجاوں گا ، یہ لکھ دیں دنیا والی قبر میں جسم مبارک کے ساتھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم زندہ ہیں یا نہیںشکریہ

جواب

تمام صحابہ کرام رضی اللہ عنھم، تابعین، تبع تابعین رحمھم اللہ اور تمام امت کا اجماعی عقیدہ ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور تمام انبیاء کرام علیہم السلام اپنی قبروں میں جسد مبارک کے ساتھ زندہ ہیں، ان کو وہاں ان کے رب کی طرف سے رزق دیا جاتا ہے اور ان کے جسموں کو قبر کی مٹی نہیں کھا سکتی، اسی لیے ان کی نہ میراث تقسیم ہوتی ہے ، نہ ان کی ازواج مطہرات سے بعد میںکوئی نکاح کرسکتا ہے ، اس مسئلہ میں معتزلہ کے علاوہ کسی کا اختلاف نہیں،آپ کی زبان میں جواب یہ ہے کہ رسول اللہ ﷺ اپنی دنیا والی قبر شریف کے اندر حیات ہیں۔ فقط واللہ اعلم۔


فتوی نمبر : 143507200012

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں