بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

اللہ تعالیٰ کے ساتھ لفظ میاں لگانے کا حکم


سوال

کیا اللہ میاں کہنا جائز ہے؟لفظ میاں کے اردو میں تین معنیٰ نکلتے ہیں،1۔ شوہر،2۔ دلال، 3۔ سرتاج۔ اوراللہ کے لیے ایسا کوئی بھی لفظ کہناحرام ہے،اللہ عزوجل ہرعیب سے پاک ہے ؟

جواب

اردوزبان میں لفظ " میاں " ادب کے لیے استعمال ہوتاہے،لغوی لحاظ سے اس لفظ کےمعنیٰ سرداروں کا سردار،آقا،والی،خداوند،مالک،سرکار،حاکم اورسردار کے ہیں، اس لیے جب اس کو لفظ اللہ کے ساتھ ملایاجائے تواس کے معنیٰ مالک وآقا وغیرہ کے ہوں گےنہ کہ شوہراورسرتاج کے۔ ( دیکھئے فیروزاللغات، ص،1390) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143101200570

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں