بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

اللہ تعالیٰ کی ذات جہت، مکان اورحدود سے پاک ہے


سوال

محترم مفتی صاحب! السلام علیکم ! اللہ کی ذات ہر جگہ موجود ہے جسم سے پاک، جھت سے پاک ، کسی مکان میں یا کسی خاص جگہ میں محدود نہیں، کہیں اللہ کی ذات کا انکار کر کے اللہ کیلئے حد بندی بھی نہیں کی جا سکتی اس طرح اللہ کی ذات لا محدود ہے،اور اللہ تعالٰی قہر بزرگی اور غلبے کے اعتبار سے ہر ایک موجود کے اوپر ہے۔ یہ عقیدہ کس کا ہے؟ کیا یہ عقیدہ درست ہے؟

جواب

الجواب حامداً ومصلیاً ومسلماً''اللہ تعالیٰ قہر،بزرگی اورغلبے کے اعتبارسے ہرایک موجود کے اوپرہے '' سے مراد یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی ذات ہرایک پرغالب ہے، اس کے لیے جہت، جسم، مکان اورحد ﴿جوکہ نقص کی علامات ہیں﴾ ثابت نہ کی جائیں اورجیساکہ اس کی شان کے مناسب ہے اسی طرح ہرجگہ موجودہونا مانا جائے تویہ صحیح اوراہلِ حق کاعقیدہ ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143503200002

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں