بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

- 19 جولائی 2019 ء

دارالافتاء

 

(Al-Huda International) پر قرآن کا ترجمہ


سوال

(Al-Huda International) پر قرآن کا ترجمہ وغیرہ دیکھ سکتے اور سیکھ سکتے ہیں؟ڈاکٹر فرحت ہاشمی کا ترجمہ ہے۔

جواب

ڈاکٹر فرحت ہاشمی کے عقائد و نظریات  جمہور اہلِ سنت و الجماعت کے عقائد و نظریات کے یک سر خلاف ہیں(جیسے اجماعِ امت کو اہمیت نہ دینا، تقلید کو علی الاطلاق شرک کہنا، تین طلاق کو ایک طلاق کہنا، بغیر طہارت کے قرآن کے چھونے کو جائز کہنا،حالتِ حیض میں نماز کو لازمی سمجھنا وغیرہ)؛ اس لیے ان کے ترجمے سے اجتناب ضروری ہے۔ اس کی جگہ  معارف القرآن( مصنفہ مفتی شفیع صاحب رحمۃ اللہ علیہ) اور تفسیر عثمانی (مصنفہ مولانا شبیر احمد عثمانی رحمۃاللہ علیہ)اور بیان القرآن (حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ) اور ’’آسان ترجمہ قرآن‘‘ مفتی محمد تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم وغیرہ سے آپ استفادہ کرسکتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144010200274

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاشں

کتب و ابواب

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں

ہماری ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے