بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

75 تولہ سونے پر کتنی زکات ہے؟


سوال

75 تولہ سونے پر کتنی زکات ہے؟

جواب

اگر سونا ہی زکات میں دینا ہے تو  75 تولہ سونے کا چالیسواں حصہ (1/875)  تولہ زکات میں دینا لازم ہے، اور اگر رقم کی صورت میں زکات ادا کرنی ہو تو جس دن سال مکمل ہو   یا جس دن زکات دینی ہو اس دن 75تولہ سونے  کی جو قیمت فروخت ہو اس کا ڈھائی فی صد  زکات میں ادا کرنا لازم ہے۔

بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع (3 / 445):
"وإنما له ولاية النقل إلى القيمة يوم الأداء فيعتبر قيمتها يوم الأداء ، والصحيح أن هذا مذهب جميع أصحابنا "۔ 
فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144007200210

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں