بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 شوال 1445ھ 16 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

رقم کی حفاظت کیسے کی جائے؟


سوال

میں گھر میں پیسہ رکھتا ہوں اس میں سے پیسہ کم ہوجاتے ہیں۔ 

جواب

بسم اللہ اور آیۃ الکرسی پڑھ کر پیسے یا قیمتی اشیاء رکھ دیا کریں، اور جس جگہ رکھیں وہاں {فَاللّٰهُ خَیْرٌ حَافِظاً وَّ هُوَ أَرْحَمُ الرَّاحِمِیْنَ} [یوسف:64] لکھ کر رکھ دیں۔ نیز اس جگہ کی مکمل حفاظت کا بھی انتظام کریں، کیوں کہ بسا اوقات گھر کے افراد میں سے ہی کوئی یا آنے جانے والوں میں سے کوئی رقم استعمال کرلیتاہے اور شیطان دل میں وسوسے ڈالتا رہتاہے۔ بہرحال اللہ تعالیٰ پر ایمان و یقین کی مضبوطی کے ساتھ اللہ کے نام پر اپنی اشیاء رکھا کریں اور ظاہری اسباب بھی اختیار کریں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012200485

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں