بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سعودی عرب میں مساجد میں رکھی ہوئی منرل واٹر کی بوتلیں اپنے ساتھ لے جانا


سوال

سعودی عرب میں مسجدوں میں صدقے کے طور پر پانی آتا ہے . تو بعض لوگ اس کو بوتلوں میں ساتھ لے جاتے ہیں .آیا یہ جائز ہے ؟

جواب

 اگر پانی کی بوتلیں رکھنے والوں کی طرف سے اس بات کی صراحت ہو کہ یہ پانی صرف یہیں پینے کے لیے ہے تو پھر اس پانی کو وہیں پینا تو درست ہوگا، لیکن  باہر ساتھ لے جانا درست نہیں ہوگا۔ اور اگر ان کی طرف سے صراحتاً یا دلالۃً اجازت ہو کہ ان بوتلوں سے پانی پی بھی سکتے ہیں اور ساتھ لے بھی جاسکتے ہیں تو پھر  پانی پینے کے ساتھ ساتھ  اس کو لے جانا بھی  درست ہوگا، عام طور پر وہاں پانی پینے اور ایک آدھ بوتل لے جانے کی ممانعت نہیں ہوتی، بلکہ دلالۃً اس کی اجازت ہوتی ہے، لہذا اس حد تک اس کو ساتھ لے جانے کی اجازت ہوگی، اور اگر اجازت اس سے زیادہ کی ہو تو اس سے زیادہ بھی لے جانے کی اجازت ہوگی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144007200296

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں