بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

قضائے عمری میں سنتیں ترک کرنا


سوال

مجھے ایک مفتی صاحب نے قضا عمری نماز کا طریقہ اسطرح بتایا۔فرضوں کے اندر آپ رکوع اور سجود کی تسبیحات ۳ کی جگہ ۱ بار پڑھ سکتے ہیں اور نماز کی ابتدا میں ثناء بھی چھوڑ سکتے ہیں 4 رکعت فرض میں آخری دو رکعت میں سورت فاتحہ کی جگہ سبحان اللہ سبحان اللہ سبحان اللہ یا اتنی دیر خاموش رہے اور درود شریف کی جگہ چھوٹا درود شریف پڑھ سکتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔آیا میں اسطرح قضا نماز پڑھ سکتا ہوں۔میری قضا نماز اسطرح ہو جاےَ گی۔ والسلام زوہیب عباسی

جواب

مذکورہ طریقہ خلافِ سنت ہے، اس لیئے قضاء نماز بھی نمازکے تمام فرائض وسنن کے ساتھ ہی ادا کی جائے۔ واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143410200040

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں