بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

کرایہ دار کا کرایہ کی جگہ پر ٹی وی چلانا


سوال

میری دوکان ھے وہ کرائے پر ہوٹل والے کو دی ہے وہ بولتا ہے ٹی وی رکھنے دو ، میں نہیں رکھنے دے رہا ہوں ،اس میں میری رہنما ئی کریں ۔شکریہ

جواب

پہلی کوشش تو یہ ہو کہ اپنی جگہ ایسے شخص کو کرایہ پر دی جائے جو اس جگہ پر کس قسم کے گناہ کے کام کا ارتکاب نہ کرے اور اگر اسی شخص کو دیتے ھیں تو اس کی بھی گنجائیش ہے لیکن اس کو سمجھانے کی کوشش کریں بالفرض وہ نہیں مانتا اور آپ کے منع کرنے کے باوجود وہ ہوٹل پر ٹی وی رکھتا ھے تو اس کا گناہ اسی کے سر ہوگا، اس کی وجہ سےآپ کے حاصل شدہ کرائے کے حلال ہونے پر فرق نہیں پڑیگا۔ واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143412200006

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں