بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

- 18 ستمبر 2019 ء

دارالافتاء

 

یوٹیوب پر چینل بنا کر یا موبائل ایپس پر Ads لگا کر پیسے کمانا


سوال

یوٹیوب پر چینل بنا کر یا موبائل ایپس پر Ads لگا کر پیسے کمانا کیسا ہے؟

جواب

 ویڈیو یا ایپ  میں اگر جان د ار  کی تصویر ہو ، یا میوزک ہو ، یا اس میں کسی قسم کا  غیر شرعی اشتہار ہو  یا  کسی بھی غیر شرعی چیز کا اشتہار ہو یا کوئی اور غیر شرعی معاملہ کرنا پڑتا ہو تو اس کے ذریعے پیسے کمانا جائز نہیں ہوگا۔ اور اگر مذکورہ باتوں میں سے کوئی نہ ہو (یعنی نفسِ عقد میں بھی کوئی شرعی ممانعت نہ ہو اور خارج میں بھی کسی غیر شرعی شرط کے ساتھ مشروط نہ ہو) تو گنجائش ہے۔ فتاوی شامی میں ہے:

"وظاهر كلام النووي في شرح مسلم: الإجماع علي تحريم تصوير الحيوان؛ و قال: وسواء لما يمتهن أو لغيره فصنعه حرام لكل حال لأن فيه مضاهاة لخلق الله". (١/ ٦٤٧، ط: سعيد)

فقہ السیرہ میں ہے:

"و الحق أنه لا ينبغي تكلف أي فرق بين أنواع التصوير المختلفة ... نظراً لإطلاق الحديث". (٤/ ٩٧)فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144010200077

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاشں

کتب و ابواب

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں

ہماری ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے