بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

- 16 ستمبر 2019 ء

دارالافتاء

 

کیا موجودہ طرز پر پڑھی جانے والی نماز آپ ﷺ سے ثابت ہے ؟ نماز کے طریقہ اور دلائل سے متعلق کتب


سوال

 آج جس طرز پر نماز پڑھی یا پڑھائی جارہی ہے، وہ عین وہی طریقہ نماز ہے جو نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کا طریقہ نماز تھا؟ برائے مہربانی صرف صحیح احادیث نبویہ  کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں!

جواب

اہلِ سنت والجماعت کی نماز کا مکمل طریقہ آپ ﷺ سے ثابت ہے، اس میں شک یا تردد میں پڑنے کی ضرورت نہیں ہے، چند فروعی مسائل میں ائمہ متبوعین کے درمیان اختلاف ہے۔

احناف کی نماز کے دلائل کی تفصیل  فقہاء احناف کی کتابوں میں مفصل موجود ہے،مثلا شرح معانی الاثار (طحاوی)بدائع الصنائع، محیط برہانی ، مبسوط سرخسی  اور اعلاء السنن وغیرہ میں اس کی تفصیل موجود ہے۔

اردو زبان میں جو کتابیں اس موضوع پر مستقل لکھی گئیں ہیں ان میں سے چند درج ذیل ہیں :

(1) مسائلِ نماز (مولانا حبیب اللہ اعظمی رحمہ اللہ، استاذِ حدیث دارالعلوم دیوبند)

(2) نمازِ مدلل (مولانا فیض احمد ملتانی صاحب)

(3) مستند نمازِ حنفی (مولانا امداد اللہ انور، استاد جامعہ قاسم العلوم ملتان)

(4)"دلیل نماز  بہ جواب حدیث نماز" مؤلف : مفتی محمد شعیب اللہ خان 

(5)  اسی طرح "حنفی نماز مدلل" (احادیثِ طیّبہ کی روشنی میں)، (مولف: مفتی محمد سلمان زاہد)   ان  کتابوں کا مطالعہ کرلیجیے.

اس کے علاوہ نماز کے طریقے کی تفصیل اور مسائل کے لیے درج ذیل کتب کا مطالعہ مفید رہے گا:

(1)  مولاناعاشق الٰہی صاحب رحمہ اللہ کی کتاب ''نمازِ مسنون'' مطالعہ کریں، یہ مختصر بھی ہے اور اس میں نمازکاطریقہ تفصیل کے ساتھ اور طہارت ونماز کے ضروری مسائل تحریرہیں۔

(2) مفتی محمد تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم کی کتاب  ”نماز سنت کے مطابق پڑھیے“۔ بھی مفید ہے۔

(3) صوفی عبد الحمید صاحب رحمہ اللہ کی "نمازِ مسنون" بھی بہتر ہے۔ یہ قدرے تفصیلی کتاب ہے۔

زیادہ تفصیل اور مسائل  مولانا سید زوار حسین شاہ صاحب رحمہ اللہ کی "عمدۃ الفقہ" میں دست یاب ہیں۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144007200412

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاشں

کتب و ابواب

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں

ہماری ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے