بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

- 17 اکتوبر 2019 ء

دارالافتاء

 

  کیا شیعہ کو زکاۃ دے سکتے ہیں؟


سوال

میرا تعلق  اہلِ سنت دیوبندی سے ہے،  کیا شیعہ کو زکاۃ دے سکتے ہیں؟

جواب

اہلِ تشیع میں سے جس کا عقیدہ کفریہ ہو (مثلاً: قرآنِ کریم میں تحریف یا حضرت علی رضی اللہ عنہ کی الوہیت یا  جبریلِ امین سے وحی پہنچانے میں غلطی کا قائل ہو  یا اماموں کو  انبیاءِ کرام کی طرح معصوم اور ان کا من جانب اللہ مقرر ہونا مانتا ہو، یا حضراتِ شیخین کریمین رضی اللہ عنہما پر لعن طعن کرتاہو  یا حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا پر بہتان باندھتاہو) تو اس  کو زکاۃ دینا جائز نہیں ہے۔

اور جن کے بارے میں یقین کے ساتھ معلوم ہو کہ و ہ کفریہ عقائد نہیں رکھتے ان کو زکاۃ دینا جائز ہے۔  اور اگر کسی کے عقائد معلوم نہ ہوں تو  احتیاطاً اس کو زکاۃ دینے سے احتراز کیا جائے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144010200592

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاشں

کتب و ابواب

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں

ہماری ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے