بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

- 21 ستمبر 2019 ء

دارالافتاء

 

کیا ریٹائرڈ ملازمین کا بینیولنٹ فنڈ لینا جائز ہے؟


سوال

کیا ریٹائرڈ ملازمین کا بینیولنٹ (benevolent) فنڈ لینا جائز ہے؟

جواب

اگر مذکورہ فنڈ  کی کٹوتی کا ملازم کو اختیار ہوتا ہو کہ اگر وہ نہ چاہے تو اس فنڈ  کی مد میں کٹوتی ہی نہیں ہوگی ،تو اس  صورت میں اصل رقم جو محکمہ تن خواہ سے وضع کرتا ہے اور جو اضافی رقم ادارہ اپنی طرف سے اس میں شامل کرتاہے ان دونوں کا لینا جائزہے۔ البتہ ان دونوں رقموں کے اوپر جو سود ملتاہے اسے لینا جائز نہیں ہوگا۔ اور جن محکموں میں بہر صورت اس فنڈ  کی مد میں کٹوتی ہوتی ہے ان میں اصل اور اضا فہ دونوں کا لینا جائز اور حلال ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008200877

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاشں

کتب و ابواب

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں

ہماری ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے