بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

- 17 اکتوبر 2019 ء

دارالافتاء

 

کیا جنت میں حضرت مریم و حضرت آسیہ رضی اللہ عنہما رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج میں شامل ہوں گی؟


سوال

کیا جنت میں حضرت مریم اور حضرت آسیہ  آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیویاں ہوں گی؟

جواب

حدیث ضعیف و بعض آثار سے معلوم ہوتا ہے کہ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواجِ مطہرات کے علاوہ مریم بنت عمران، کلثوم اختِ موسی علیہ السلام، اور فرعون کی اہلیہ آسیہ جنت میں رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج میں شامل ہوں گی۔

’’عن ابي أمامة قال: سمعت رسول الله صلي عليه وسلم يقول لعائشة: أشعرت أن الله عز و جل زوجني في الجنة مريم بنت عمران، و كلثوم أخت موسي، و امرأة فرعون‘‘. (المعجم الكبير للطبراني، ٨/ ٢٥٨، رقم: ٨٠٠٦، ط: دار إحياء التراث العربي)

اس سند میں ایک راوی خالد بن یوسف ضعیف ہیں۔

’’و جاء في بعض الآثار: أن مريم و آسية زوجا رسول الله صلي الله عليه وسلم في الجنة‘‘. ( روح المعاني، سورة التحريم، تفسير ابن كثير، سورة التحريم)

’’ أخرج الطبراني عن سعد بن جنادة، قال: قال رسول الله صلي الله عليه وسلم: إن الله زوجني في الجنة بنت عمران، و امرأة فرعون، و أخت موسي‘‘. ( الدر المنثور، سورة التحريم، ط: دار الكتب العلمية) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144010201138

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاشں

کتب و ابواب

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں

ہماری ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے