بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

- 21 اکتوبر 2018 ء

دارالافتاء

 

کیا ’’جمیمہ‘‘ صحابیہ کا نام ہے؟ جمیمہ کا معنی؟


سوال

اللہ تعالی نے بیٹی عطا  فرمائی ہے،  جُمَیْمَهْ  بضم الجیم و بفتح المیم نام رکھنا چاہتا ہوں،  کیا یہ صحابیات رضوان اللہ علیہن اجمعین کے ناموں میں سے ہے ? اس کا معنی کیا ہے ?

جواب

’’جُمَیْمَهْ‘‘ بضم الجیم و بفتح المیم صحابیات رضوان اللہ علیہن اجمعین کے ناموں میں سے ہے، ایک صحابیہ کا نام ’’جميمة بنت حمام بن الجموح الأنصارية‘‘ تھا، جب کہ ایک اور صحابیہ کا نام ’’ جميمة بنت صيفى بن صخر بن خنساء الأنصارية‘‘ تھا، اس لیے یہ نام رکھنا درست، بلکہ باعثِ برکت ہے۔

جمیمہ ’’جمۃ‘‘ کی تصغیر ہے، جمۃ کے معنی ہیں بالوں کی زلفیں جو کانوں کی لو سے نیچے کاندہوں  تک آتی ہوں، تو جمیمہ کے معنی ہوں گے ’’بالوں کی چھوٹی سی زلفیں‘‘۔ انبیاء کرام علیہم السلام اور صحابہ اور صحابیات  کے نام رکھنے میں صرف نسبت کافی ہوتی ہے، معنی دیکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔

أسد الغابة ط الفكر (6/ 55)

"جميمة بنت حمام

جميمة بنت حمام بن الجموح الأنصارية. من بلحبلى. بايعت النبي قاله ابن حبيب.

 جميمة بنت صيفي

جميمة بنت صيفى بن صخر بن خنساء الأنصارية. بايعت النَّبِيّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.

قاله ابن حبيب. استدركها أبو علي الغساني على أبى عمر".

الإصابة في تمييز الصحابة (8/ 72)

" جميمة،

بالتصغير، بنت حمام بن الجموح الأنصارية «1» ، من بني الحبلي.

ذكرها ابن حبيب فيمن بايعن النبي صلّى اللَّه عليه وسلّم.

 جميمة بن صيفي

بن صخر بن خنساء الأنصارية «2» . ذكرها ابن حبيب فيمن بايعن النبي صلّى اللَّه عليه وسلّم، واستدركها أبو علي الغساني على ابن عبد البر".

سنن أبي داود ت الأرنؤوط (7/ 295)

"قالت عائشة: فقدمنا المدينةَ، فنزلنا في بني الحارث بن الخَزْرَج، قالت: فوالله إني لَعَلى أرْجُوحةٍ بين عِذقَيْنِ، فجاءَتني أُمِّي، فأنزلَتْني ولي جُمَيمَةٌ

و فی حاشیتہ: وقولها: "جميمة": تصغير الجُمة بالضم: وهي مجتمع شعر الناصية، ويقال للشعر إذا سقط من المنكبين: جُمة، وإذا كان إلى شحمة الأذنين: وفرة". فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144001200167


تلاشں

کتب و ابواب

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں