بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

21 شوال 1440ھ- 25 جون 2019 ء

دارالافتاء

 

وانیہ نام رکھنا


سوال

وانیہ یا وانیا نام رکھنا صحیح ہے؟

جواب

یہ لفظ "وانیا" نہیں "وانیہ"  ہے، عربی زبان کا  لفظ ہے جس کا مادہ " ونی "ہے، جس کا معنی عربی لغت میں سستی و کمزور بدن کے ہیں، اور "وانیہ "عربی زبان  میں  سست حرکات والی عورت کو کہا جاتا ہے۔

المعجم الوسيط:

"الوَانِي : الضَّعيفُ البدن. الوَانِي من النَّسيم: الضعيفُ الهبوب".

معنی کے لحاظ سے یہ نام اچھا نہیں ہے۔ اس لیے اس کے بجائے صحابیات رضی اللہ عنہن کے اسماء گرامیں میں سے کوئی نام یا کوئی اچھا بامعنی نام رکھیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004200851

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


تلاشں

کتب و ابواب

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں

ہماری ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے