بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

- 18 ستمبر 2019 ء

دارالافتاء

 

نماز کے رکوع یا سجدہ میں سجدہ تلاوت کی نیت


سوال

 اگر نماز کے دوران امام آیتِ سجدہ پڑھےاور نماز کے رکوع یا سجدے میں سجدہ تلاوت کی نیت کر لے، مستقل سجدہ تلاوت نہ کرے، تو کیا اس سے سجدہ تلاوت ہو جائے گا،اور کیا صرف امام کی نیت کافی ہو گی یا مقتدیوں کی نیت بھی ضروری ہے سجدہ تلاوت کی؟ دلائل کی روشنی میں جواب دیں!

جواب

امام نے نماز میں آیتِ سجدہ تلاوت کرنے کے بعد تین آیات سے پہلے اگر رکوع کرلیا تو رکوع میں سجدہ تلاوت کی نیت کرنے سے سجدہ تلاوت ادا ہوجائے گا، امام اگر رکوع میں سجدہ تلاوت کی نیت کرے تو مقتدیوں کو بھی رکوع میں سجدہ تلاوت کرنے کی نیت کرنی ہوگی، ورنہ مقتدیوں کا سجدہ ادا نہیں ہوگا۔  اور اگر آیت سجدہ تلاوت کرنے کے بعد آگے تین آیات پڑھنے سے پہلے رکوع کیا اور اس میں امام نے سجدہ تلاوت کی نیت نہیں کی تو اس کے بعد نماز کے سجدہ سے امام اور مقتدی دونوں کا سجدہ تلاوت ادا ہوجائے گا۔

لیکن آیتِ سجدہ تلاوت کرنے کے بعد آگے مزید تین آیات تلاوت کرنے بعد رکوع کیا تو اس میں نیت سے بھی سجدہ تلاوت ادا نہیں ہوگا اور نہ ہی نماز کے سجدہ سے ادا ہوگا۔ ایسی صورت میں نماز کے اندر مستقل طور پر سجدہ تلاوت کرلینا چاہیے، اور تاخیر سے سجدہ تلاوت ادا کرنے کی وجہ سے سجدہ سہو بھی کرنا ہوگا۔  اور نماز میں بالکل ادا نہ کیا تو نماز سے باہر یہ سجدہ تلاوت قضا نہیں کیا جاسکتا، اس لیے واجب چھوڑنے پر توبہ کرنا لازم ہوگا۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2/ 109، 110،):

"(وهي على التراخي) على المختار ويكره تأخيرها تنزيهاً، ويكفيه أن يسجد عدد ما عليه بلا تعيين ويكون مؤدياً وتسقط بالحيض والردة (إن لم تكن صلويةً) فعلى الفور؛ لصيرورتها جزءاً منها، ويأثم بتأخيرها ويقضيها ما دام في حرمة الصلاة ولو بعد السلام، فتح ... (ولو تلاها في الصلاة سجدها فيها لا خارجها) لما مر. وفي البدائع: وإذا لم يسجد أثم فتلزمه التوبة ... (وتؤدى بركوع وسجود) غير ركوع الصلاة وسجودها (في الصلاة وكذا في خارجها ينوب عنها الركوع) في ظاهر المروي بزازية (لها) أي للتلاوة (و) تؤدى (بركوع صلاة) إذا كان الركوع (على الفور من قراءة آية) أو آيتين وكذا الثلاث على الظاهر كما في البحر (إن نواه) أي كون الركوع (لسجود) التلاوة على الراجح (و) تؤدى (بسجودها كذلك) أي على الفور (وإن لم ينو) بالإجماع، ولو نواها في ركوعه ولم ينوها المؤتم لم تجزه ويسجد إذا سلم الإمام ويعيد القعدة، (قوله على الفور إلخ) فلو انقطع الفور لا بد لها من سجود خاص بها ما دام في حرمة الصلاة، وعلله في البدائع بأنها صارت ديناً والدين يقضى بما له لا بما عليه والركوع والسجود عليه فلايتأدى به الدين. اهـ. (قوله: على الظاهر كما في البحر) أي عن البدائع والمتبادر من عبارته أنه استظهار من صاحب البدائع، لا أنه ظاهر الرواية، وفي الإمداد: الاحتياط قول شيخ الإسلام خواهر زاده بانقطاع الفور بالثلاث. وقال شمس الأئمة الحلواني: لاينقطع ما لم يقرأ أكثر من ثلاث، وقال الكمال بن الهمام: قول الحلواني هو الرواية. اهـ". فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004200657

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاشں

کتب و ابواب

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں

ہماری ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے