بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

- 22 ستمبر 2019 ء

دارالافتاء

 

نبی کریمﷺ کے چچا، پھوپھی اور صاحب زادوں کے نام


سوال

حضور کے چچا اور پھوپھی اور اولاد نرینہ کے اسماء بتا دیجیے۔

جواب

نبی کریم ﷺ کے چچاؤں کے نام:

حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ، حضرت عباس رضی اللہ عنہ،  ابو طالب (جن کا نام عبد مناف تھا)، ابو لہب (جس کا نام عبد العزی تھا)، زبیر، عبد الکعبہ، مقوم، ضرار، قثم، مغیرہ (جن کا نام حجل تھا) اور غیداق (جن کا نام مصعب تھا)۔ بعض مورخین نے نوفل اور عوام کا بھی آپﷺ کے چچاؤں میں ذکر کیا ہے۔

نبی کریمﷺ کی پھوپھیوں کے نام:

حضرت صفیہ رضی اللہ عنہا، حضرت اروی رضی اللہ عنہا، ام حکیم، عاتکہ، امیمہ اور برہ

نبی کریمﷺ کے صاحب زادوں کے نام:

قاسم، عبداللہ اور ابراہیم۔ عبداللہ کے دو لقب تھے، طیب اور طاہر۔

زاد المعاد في هدي خير العباد (1 / 101):

"فِي أَعْمَامِهِ وَعَمَّاتِهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

فَمِنْهُمْ: أَسَدُ اللَّهِ وَأَسَدُ رَسُولِهِ سَيِّدُ الشُّهَدَاءِ حَمْزَةُ بْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ، والعباس، وأبو طالب واسمه عبد مناف، وأبو لهب واسمه عبد العزى، والزبير، وعبد الكعبة، والمقوم، وضرار، وقثم، والمغيرة ولقبه حجل، والغيداق واسمه مصعب، وَقِيلَ: نوفل، وَزَادَ بَعْضُهُمُ: العوام، وَلَمْ يُسْلِمْ مِنْهُمْ إِلَّا حمزة، والعباس.                                        

وَأَمَّا عَمَّاتُهُ، فصفية أُمُّ الزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ، وعاتكة، وبرة، وأروى، وأميمة، وأم حكيم البيضاء. أَسْلَمَ مِنْهُنَّ صفية، وَاخْتُلِفَ فِي إِسْلَامِ عاتكة وأروى، وَصَحَّحَ بَعْضُهُمْ إِسْلَامَ أروى".

زاد المعاد في هدي خير العباد (1 / 100):

"في أولاده صلى الله عليه وسلم

أولهم القاسم، وبه كان يكنى، مات طفلاً …ثم ولد له عبد الله، وهل ولد بعد النبوة أو قبلها؟ فيه اختلاف، وصحح بعضهم أنه ولد بعد النبوة، وهل هو الطيب والطاهر، أو هما غيره؟ على قولين. والصحيح أنهما لقبان له، والله أعلمثم ولد له إبراهيم بالمدينة من سريته " مارية القبطية " سنة ثمان من الهجرة". فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012200168

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاشں

کتب و ابواب

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں

ہماری ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے