بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

- 19 اکتوبر 2019 ء

دارالافتاء

 

منت ماننے کے بعد بکرا گم ہونے کا حکم


سوال

بکرے کی منت مانی تھی وہ گم ہوگیا، اب کیا کیا جائے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر کوئی بکرا متعین کرکے اس کو صدقہ کرنے کی منت مانی تھی اور وہ گم گیا  تو اب وہ منت ساقط ہوگئی، البتہ اگر مذکورہ بکرا مل گیا تو پھر اس کا صدقہ کرنا لازم ہوگا، لیکن اگر کسی خاص بکرے کی تعیین کیے بغیر منت مانی تھی تو کسی بکرے کے گم ہونے سے منت ساقط نہیں ہوگی، دوسرا بکرا خرید کر منت پوری کرنی ہوگی۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (6/ 325)

"(ولو) (اشتراها سليمةً ثم تعيبت بعيب مانع) كما مر (فعليه إقامة غيرها مقامها إن) كان (غنياً، وإن) كان (فقيراً أجزأه ذلك)

 (قوله: وإن فقيرا أجزأه ذلك)؛ لأنها إنما تعينت بالشراء في حقه، حتى لو أوجب أضحيةً على نفسه بغير عينها، فاشترى صحيحةً، ثم تعيبت عنده فضحى بها لا يسقط عنه الواجب؛ لوجوب الكاملة عليه كالموسر، زيلعي".

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (6/ 325)

" وكذا لو ماتت فعلى الغني غيرها، لا الفقير.

 (قوله: فعلى الغني غيرها لا الفقير) أي ولو كانت الميتة منذورةً بعينها؛ لما في البدائع: أن المنذورة لو هلكت أو ضاعت تسقط التضحية بسبب النذر، غير أنه إن كان موسراً تلزمه أخرى بإيجاب الشرع ابتداء لا بالنذر، ولو معسراً لا شيء عليه أصلاً هـ". فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909200741

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاشں

کتب و ابواب

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں

ہماری ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے