بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

- 19 جولائی 2019 ء

دارالافتاء

 

مقدارِ نصاب سے کم سونا ہوتو قربانی واجب ہے یا نہیں؟


سوال

میری اہلیہ کے پاس ساڑھے چھ تولہ سونا ہے کیااس پر قربانی کرنا واجب ہے؟

جواب

جس عاقل، بالغ ، مقیم ، مسلمان  مرد یا عورت کی ملکیت میں قربانی کے ایام میں   ساڑھے سات تولہ سونا، یا ساڑھے باون تولہ چاندی، یا ساڑھے باون تولہ چاندی کی  قیمت کے برابر نقدرقم ہو،  یا تجارت کا سامان، یا ضرورت سےزائد اتنا سامان  موجود ہو جس کی قیمت ساڑھے باون تولہ چاندی کے برابر ہو، یا ان میں سے کوئی ایک چیز یا ان پانچ چیزوں میں سے بعض کا مجموعہ ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کے برابر  ہوتو ایسے مرد وعورت پر قربانی واجب ہے۔

لہذا اگر آپ کی اہلیہ کے پاس صرف ساڑھے چھ تولہ سونا ہو اس کے ساتھ ضروریات سے زائد کچھ نقد رقم یاچاندی وغیرہ نہ ہو تو ان پراصولی اعتبار سے قربانی واجب نہیں، البتہ وہ قربانی کرنا چاہیں یا آپ ان کی طرف سے بھی قربانی  کرنا چاہیں تو کرسکتے ہیں، اور اگر آپ کی اہلیہ کے پاس مذکورہ مقدار میں سونابھی ہو اور کچھ نقد رقم یا چاندی بھی ہو تو اس صورت میں ان پر قربانی واجب ہوگی۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909202222

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاشں

کتب و ابواب

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں

ہماری ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے