بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 ذو الحجة 1440ھ- 18 اگست 2019 ء

دارالافتاء

 

مستورات کا تبلیغ میں جانا


سوال

مستورات کا تبلیغ میں جانا کیسا ہے؟

جواب

ہمارے دارالافتاء بنوری ٹاؤن کی رائے کے مطابق مستورات کا تبلیغی جماعتیں بناکر تبلیغ کے لیے  نکلنا جائز نہیں ہے ؛کیوں کہ قرنِ اول سے لے کر تبلیغی جماعت کے اولین بزرگوں تک اس کی کوئی شرعی نظیر نہیں ملتی ، البتہ محلے کی عورتیں اگر محلے کے کسی گھر میں جمع ہو جائیں اور کوئی عالم یابزرگ وہاں آکر ان سے ہفتہ واریا ماہ وار اصلاحی وتبلیغی بیان کرلیاکریں تویہ طریقہ سنت کے عین مطابق ہوگا۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008201668

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاشں

کتب و ابواب

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں

ہماری ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے