بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

- 19 جولائی 2019 ء

دارالافتاء

 

مرد کے لیے پیتل کی انگوٹھی استعمال کرنا


سوال

پیتل کی انگوٹھی مرد استعمال کرسکتا ہے؟

جواب

مردوں کے لیے چاندی کے علاوہ کسی اور دھات کی انگوٹھی پہننا جائز نہیں ہے، لہذا مرد کے لیے  پیتل کی انگوٹھی کا استعمال جائز نہیں ہے۔ چاندی کی انگوٹھی استعمال کرتے ہوئے اس بات کا خیال رہے کہ اس کا وزن ساڑھے چار ماشہ سے کم ہی ہو، جیساکہ فتاوی شامی (۶/۳۵۹)میں ہے:

"وروى صاحب السنن بإسناده إلى عبد الله بن بريدة عن أبيه أن رجلاً جاء إلى النبي وعليه خاتم من شبه، فقال له: ما لي أجد منك ريح الأصنام! فطرحه ثم جاء وعليه خاتم من حديد، فقال: مالي أجد عليك حلية أهل النار! فطرحه، فقال: يا رسول الله من أي شيء ؟أتخذه قال: اتخذه من ورق ولاتتمه مثقالاً. فعلم أن التختم بالذهب والحديد والصفر حرام، فألحق اليشب بذلك؛ لأنه قد يتخذ منه الأصنام، فأشبه الشبه الذي هو منصوص معلوم بالنص".  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144010200511

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاشں

کتب و ابواب

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں

ہماری ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے