بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

- 17 جولائی 2019 ء

دارالافتاء

 

ماربل پر پیشاب خشک ہوجائے تو پاک ہوجائے گا ؟


سوال

مسجد میں ماربل لگا ہوا ہو، اس پر بچہ پیشاب کردے تو کیا خشک ہونے سے پاک ہو جائے گا ؟

جواب

پختہ فرش پر اگر بچہ پیشاب کردے اور وہ فرش خشک ہوجائے نیزنجاست کا کوئی اثر باقی نہ رہے تو وہ فرش پاک کہلائے گا۔اگر نجاست  یعنی پیشاب خشک ہوکرجذب ہوگیا لیکن نجاست کااثر یعنی موجود ہو تو اس صورت میں تین بار پانی بہاکر اس کو پاک کرلیاجائے ۔

واضح رہے کہ بعض فتاویٰ میں ماربل یا ٹائل وغیرہ لگے ہوئے فرش پر نجاست خشک ہونے کی صورت میں بھی اسے دھونے یا اس پر پوچا لگانے کا حکم لکھاہے، یہ حکم احتیاط پر مبنی ہے، از روئے فتویٰ تو مذکورہ زمین خشک ہونے اور نجاست کا اثر باقی نہ رہنے کی صورت میں بغیر دھوئے بھی پاک ہوجائے گی، لیکن جہاں سہولت ہو احتیاط پر عمل کرنا چاہیے۔ تفصیل کے لیے حاشیۃ الطحطاوی علی مراقی الفلاح، فتاویٰ شامی اور شرح منیۃ ملاحظہ ہوں!

"فتاوی ہندیہ" میں ہے :

''( ومنها ) الجفاف وزوال الأثر الأرض تطهر باليبس وذهاب الأثر للصلاة لا للتيمم .هكذا في الكافي ولا فرق بين الجفاف بالشمس والنار والريح والظل''۔(2/130)

البحرالرائق میں ہے:

''وإن كان اللبن مفروشا فجف قبل إن يقلع طهر بمنزلة الحيطان ، وفي النهاية إن كانت الآجرة مفروشة في الأرض فحكمها حكم الأرض ، وإن كانت موضوعة تنقل وتحول ، فإن كانت النجاسة على الجانب الذي يلي الأرض جازت الصلاة عليها ، وإن كانت النجاسة على الجانب الذي قام عليه المصلي لا تجوز صلاته''۔(1/235)

حاشیة الطحطاوي علی مراقي الفلاحمیں ہے:

" والمراد بالأرض مايشمله اسم الأرض، كالحجر والحصى والآجر واللبن ونحوها، إذا كانت متداخلةً في الأرض غير منفصلة عنها". (حاشية الطحطاوي على مراقي الفلاح، كتاب الطهارة، باب الأنجاس والطهارة عنها، (1/231) ط: غوثيه) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144001200214

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاشں

کتب و ابواب

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں

ہماری ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے