بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

- 23 مئی 2019 ء

دارالافتاء

 

صحت یابی کے لیے وظیفہ


سوال

میری امی ہر وقت کسی نہ کسی بیماری میں مبتلا رہتی ہیں، ایک بیماری ختم ہوتی ہے تو دوسری شروع ہوجاتی ہے، کوئی وظیفہ بتادیں!

جواب

بیماری اور شفا اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے، پورے یقین وخلوص کے ساتھ اللہ جل شانہ سے دعا کرتی رہیں، اور وقتاً فوقتاً حسبِ استطاعت صدقہ نکالتی رہیں، صبح وشام درود شریف، سورہ فاتحہ، آیۃ الکرسی، سورہ الم نشرح ، چاروں قل  اور درود شریف سات سات مرتبہ پڑھ کر دونوں ہاتھوں میں تھتکار کرکے پورے جسم پر پھیردیا کریں، درج ذیل دعا پڑھ کر بھی دم کریں :

"اَللّٰهُمَّ رَبَّ النَّاسِ أَذْهِبِ الْبَأْسَ وَاشْفِ أَنْتَ الشَّافِيْ لَا شِفَاءَ إِلَّا شِفَاؤُكَ شِفَاءً لَايُغَادِرُ سَقَماً". (ترمذي)

نیز کسی مستند معالج سے علاج بھی کراتے رہیں، اللہ جل شانہ نے موت کے علاوہ ہر بیماری کی دوا پیدا فرمائی ہے، امید ہے کہ اسی کے فضل سے شفا ملے گی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008200855

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


تلاشں

کتب و ابواب

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں