بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 ذو الحجة 1440ھ- 19 اگست 2019 ء

دارالافتاء

 

روزے کی حالت میں فرض غسل کیسے کرے؟


سوال

اگر رمضان کی رات میں غسل فرض ہوجائے اور صبح صادق کے بعد غسل کرے تو کیسے کرے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر صبح صادق کے بعد غسل کیا جائے تو کلی اور ناک میں پانی ڈالنے میں مبالغہ نہ کیا جائے، بلکہ کلی کرے، غرارہ نہ کرے، اسی طرح سے ناک میں پانی چڑھانے میں مبالغہ نہ کرے، مبالغہ کرنے کی وجہ سے اگر پانی حلق میں چلا گیا تو روزہ فاسد ہوجائے گا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008201008

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاشں

کتب و ابواب

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں

ہماری ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے