بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

- 16 ستمبر 2019 ء

دارالافتاء

 

روزہ میں بیوی کو چھونا


سوال

کیا روزے کی حالت میں اپنی بیوی کو چھو سکتے ہیں جب کہ نیت ہم بستری کی نہ ہو؟

جواب

روزے کی حالت میں ہم بستری کی نیت کے بغیر بیوی کو چھونا جائز ہے، اس سے روزہ پر اثر نہیں پڑتا۔

باقی  روزہ کی حالت میں بیوی کے ساتھ بوس وکنار میں اگر انزال کا خوف ہو یا جماع میں پڑنے کا اندیشہ ہو تو اس حالت میں بیوی سے بوس وکنار مکروہ ہوگا۔اور اگر اس صورت میں انزال (منی خارج) ہوگیا تو روزہ فاسد ہوجائے گا، اس لیے جوان آدمی کو اس سے پرہیزکرنا چاہیے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008200999

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاشں

کتب و ابواب

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں

ہماری ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے