بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

- 18 جولائی 2019 ء

دارالافتاء

 

رجب کی پہلی رات دعا کے قبول ہونے سے متعلق روایت


سوال

کیا کسی حدیث میں رجب کی پہلی رات کو دعائیں قبول ہونے کے بارے میں ذکر ہے؟

جواب

رجب کی پہلی رات کی فضیلت سے متعلق ایک روایت نقل کی جاتی ہے کہ پانچ راتیں ایسی ہیں جن میں دعا رد نہیں ہوتی، ان میں سے ایک رجب کی پہلی رات بھی ہے۔ یہ روایت بعض ایسے طرق سے منقول ہے جو قابلِ اعتماد نہیں ہیں، البتہ حضرتعبد اللہ ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے  موقوفاً  یہ روایت ثابت ہے، گو اس کی سند میں بھی مجہول راوی ہے، لیکن امام شافعی رحمہ اللہ نے اسے قبول کیا ہے۔

"[عن أبي أمامة الباهلي:] خمسُ ليالٍ لا تُرَدُّ فيهنَّ الدعوةُ: أولُ ليلةٍ من رجبٍ وليلةُ النِّصفِ من شعبانَ وليلةُ الجمعةِ وليلةُ الفطرِ وليلةُ النَّحرِ". (ابن عساكر (٥٧١ هـ)، تاريخ دمشق ١٠/٤٠٨ • [فيه] بندار بن عمر الروياني قال النخشبي كذاب • أخرجه الديلمى في «الفردوس» (٢٩٧٥)، وابن عساكر في «تاريخ دمشق» (١٠/٤٠٨)

جامع الأحاديث (12/ 310، بترقيم الشاملة آليا:
" خمس ليال لاترد فيهن الدعوة: أول ليلة من رجب وليلة النصف من شعبان وليلة الجمعة وليلة الفطر وليلة النحر". (الديلمى، وابن عساكر عن أبى أمامة. [عبد الرزاق، والبيهقى فى شعب الإيمان]
حديث أبى أمامة: أخرجه الديلمى (2/196، رقم 2975) ، وابن عساكر (10/408).
مصنف عبد الرزاق الصنعاني (4/ 317):
"7927 - قال عبد الرزاق: وأخبرني من، سمع البيلماني يحدث عن أبيه، عن ابن عمر قال: " خمس ليال لاترد فيهن الدعاء: ليلة الجمعة، وأول ليلة من رجب، وليلة النصف من شعبان، وليلتي العيدين ".

السنن الكبرى للبيهقي (3/ 445):
"قال الشافعي: " وبلغنا أنه كان يقال: إن الدعاء يستجاب في خمس ليال , في ليلة الجمعة، وليلة الأضحى، وليلة الفطر، وأول ليلة من رجب، وليلة النصف من شعبان " , قال: "وبلغنا أن ابن عمر كان يحيي ليلة جمع ، وليلة جمع هي ليلة العيد؛ لأن في صبحها النحر". 
 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144007200018

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاشں

کتب و ابواب

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں

ہماری ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے