بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

- 17 اکتوبر 2019 ء

دارالافتاء

 

جیز ایزی پیسہ میں ملنے والے مفت منٹ کا استعمال


سوال

میں نے اپنے نمبر پر جیز کیش اکاؤ نٹ کھلوایا ہے اور اس میں تین ہزار بھی رکھے ہوئے ہیں، اس کی وجہ سے سو جیز منٹس اور میسجز ملتے ہیں، مجھے بتائیں ان کا استعمال کہیں سود میں تو نہیں آتا؟ اور استعمال کرنے چاہییں یا نہیں؟

جواب

کمپنی کی طرف سے مذکورہ اضافی 100 منٹس اور میسجز  ، اکاؤنٹ میں مخصوص رقم  رکھنے کی شرط پر دیے جاتے ہیں اور رقم نہ رکھنے کی صورت میں نہیں دیے جاتے، تو چوں کہ یہ قرض کی بنیاد پر حاصل ہونے والا مشروط نفع ہونے کی وجہ سے سود میں داخل ہے؛ لہٰذا  ان منٹس کا استعمال کرنا جائز نہیں ہوگا۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (5/ 166)

''وفي الأشباه: كل قرض جر نفعاً حرام''.

(قوله: كل قرض جر نفعاً حرام) أي إذا كان مشروطاً''.فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909202210

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاشں

کتب و ابواب

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں

ہماری ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے