بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1440ھ- 27 جون 2019 ء

دارالافتاء

 

جوتے رکھنے والی جگہ پر گیلے پاؤں رکھنا


سوال

اگر گیلے پاؤں جوتے رکھنے والی جگہ پر لگ جائیں تو کیا ناپاک ہوجائیں گے؟ عموماً بعض مساجد میں وضو کے بعد یہ صورت حال پیش آجاتی ہے۔

جواب

جس جگہ پاؤں رکھاجائے اگر وہاں نجاست نہ ہوتو  گیلے پاؤں رکھنے سے پاؤں ناپاک نہیں ہوتے، جب تک کسی جگہ نجاست ہونے کا یقین نہ ہو صرف شک کی وجہ سے اسے ناپاک سمجھ کر تردد میں نہ پڑیں۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143904200053

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


تلاشں

کتب و ابواب

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں

ہماری ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے