بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

- 22 ستمبر 2019 ء

دارالافتاء

 

بیوہ،تین لڑکے اور تین لڑکیوں میں تقسیم میراث


سوال

والدہ کے ہوتے ہوئے تین لڑکے اور تین لڑکیاں ہیں، والد کے انتقال پر مال کی تقسیم کیسے ہوگی؟اور کیاتناسب ہوگا؟والدکا ایک مکان اور بینک بیلنس ہے۔

جواب

والد  مرحوم کے کل ترکہ کو 72حصوں میں تقسیم کیاجائے گا ،9حصے بیوہ کو ،14،14  حصے ہرایک بیٹے کو اور 7،7 حصے ہرایک بیٹی کو ملیں گے۔یعنی سو روپے میں سے 12.5 روپے بیوہ کو،19.44روپے ہرایک بیٹے کواور 9.72روپے ہرایک بیٹی کودیے جائیں گے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143810200008

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاشں

کتب و ابواب

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں

ہماری ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے