بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

- 21 جولائی 2019 ء

دارالافتاء

 

بچہ یا بچی کے کان میں اذان دینا اور اس کا طریقہ


سوال

بچے کے کان میں اذان دینے کا طریقہ کیا ہے؟  نیز کون سے کلمات پڑھیں؟

جواب

بچے کے کان میں اذان دینے کا طریقہ یہ ہےکہ    جب بچہ پیدا ہو تو نہلانے کے بعد بچے کوہاتھوں پراٹھاکر قبلہ رخ کھڑے ہوکر دائیں کان میں اذان اوربائیں کان میں اقامت کہی جائے اورحسبِ معمول ’’حي علی الصلاة‘‘  کہتے وقت دائیں طرف اور ’’حي علی الفلاح‘‘  کہتے وقت بائیں طرف منہ پھیراجائے۔

نومولود کے کان میں اذان دینے کا عمل نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے، اس بارے میں قولی وفعلی دونوں طرح کی احادیثِ مبارکہ موجودہیں، چناں چہ  ترمذی شریف کی روایت میں ہے:

’’حضرت عبیداللہ بن ابی رافع اپنے والد سے نقل کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو حسن بن علی کی ولادت کے وقت ان کے کان میں اذان دیتے ہوئے دیکھا جس طرح نماز میں اذان دی جاتی ہے‘‘۔

 امام ترمذی رحمہ اللہ اس حدیث کو نقل فرماکر لکھتے ہیں: ’’یہ حدیث صحیح ہے اور اسی پر عمل کیا جاتا ہے‘‘۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144010200697

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاشں

کتب و ابواب

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں

ہماری ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے