بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

- 17 اکتوبر 2019 ء

دارالافتاء

 

بچوں کے لیے عمرہ پر حلق کے احکام


سوال

آپ نے بچوں کے عمرے میں حلق کے حوالے سے تفصیل نہیں بتائی۔

جواب

بچوں کے عمرہ میں بھی بالغ عمرہ کرنے والے کے حلق کے اَحکام ہی ہیں،  یعنی سعی کے بعد ان کاحلق کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ نابالغ بچوں کے ذمے عمرہ کا احرام باندھنے کے بعد بھی عمرے کے افعال لازم نہیں ہوتے، نہ ہی کسی جنایت کی وجہ سے ان پر دم واجب ہوتاہے، تاہم جب ان کے والدین یا سرپرست ان سے عمرے کا احرام بندھوالیں تو بڑوں کی طرح وہ بھی تمام اعمال کریں گے، اور آخر میں حلق بھی کریں گے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012201559

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاشں

کتب و ابواب

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں

ہماری ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے