بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

- 22 اکتوبر 2019 ء

دارالافتاء

 

ایک وارث کا ترکہ پر قبضہ کر لینا


سوال

 ہماری والدہ نے ہمارے والد کا بنا یا ہوا گھر جو کہ  ہمارے والد نے اپنی حیات میں ان کے نام کر دیا تھا وہ گھر والدہ نے بڑے بیٹے کے کہنے پر بیچ دیا اور بات طے ہوئی تھی کہ  دو سے ڈھائی  سال میں  اپنا گھر واپس بنالیں گے،  لیکن آج 13,14 سال گزر چکے ہیں کوئی  گھر نہیں بنا،  والدہ کا بھی انتقال ہوگیا ہے  8 سال ہوگئے، نہ  تو کوئی  گھر بنا اور نہ  ہی وہ تیار ہیں کسی بھی بھائی  بہن کو باپ کی وراثت دینے کے لیے،   بھائی  کہتے  ہیں:  امی نے سب کچھ مجھے اپنی مرضی سے دے دیا، کیا اس طر ح والدہ اپنے ایک بچے کو والد کی ساری وراثت دے سکتی ہے اور باقی اولاد  کو اس سے محروم کر سکتی ہے؟  اگر ایسا نہیں ہے تو ان کے لے کیا حکم ہے جنہوں  نے سارا پیسہ  لے کر نہ  تو اپنا کاروبار کیا اور لندن جیسے شہر میں اپنا گھر بنایا، لیکن جو ماں سے بات کی اس کو پورا نہیں کیاجس کی وجہ سے ان کی اور اولادیں محروم ہیں، اپنے باپ کے پیسے سے جس پر سب کا حق تھا؟ اس کے لیے جو فتوی ہے  اس سے آگاہی دیں؛ تا کہ میں اپنے بڑوں کو آگاہی دے سکوں!

جواب

صورتِ  مسئولہ میں مذکورہ مکان چوں کہ والد کا بنایا ہوا تھا، اور والد مرحوم نے مکان صرف والدہ کے نام کیا تھا، مکمل قبضہ اور تصرف (مالکانہ حقوق) کے ساتھ حوالہ نہیں کیا تھا تو والد کے انتقال کے بعد اس میں ان کے تمام ورثہ کا حصہ تھا، والدہ کو یہ اختیار نہ تھا کہ وہ دوسرے ورثاء کی اجازت کے بغیر یہ مکان کسی ایک  وارث کے حوالہ کر دیں، جس بھائی نے والد کے مذکورہ مکان کو بیچ   دیا اگر اس نے دیگر ورثہ کی اجازت کے بغیر بیچا ہو تو یہ معاملہ درست ہی نہ ہوا، اور یہ معاملہ کالعدم ہوا، اور اگر ورثہ نے اجازت دی ہو تو یہ معاملہ تو درست ہوا، لیکن  بہرصورت جس بھائی نے اس مکان کی قیمت اپنے قبضے میں لے لی تھی اور دیگر ورثہ کو ان کا حصہ نہیں دیا اس پر لازم ہے کہ تمام ورثہ کو ان کا حصہ دے دیں ورنہ سخت گناہ ہو گا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012201548

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاشں

کتب و ابواب

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں

ہماری ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے